ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ گایوں کی حفاظت کر سکتے ہیں، خواتین کی نہیں؟ ممتابنرجی کو دھمکی دینے پرجیہ بچن کا مودی سرکارپرکرارا حملہ

آپ گایوں کی حفاظت کر سکتے ہیں، خواتین کی نہیں؟ ممتابنرجی کو دھمکی دینے پرجیہ بچن کا مودی سرکارپرکرارا حملہ

Wed, 12 Apr 2017 23:15:18    S.O. News Service

نئی دہلی ،12؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )ایک طرف بی جے پی خودکوخواتین کی ہمدردبتاتی ہے ۔وزیراعظم سمیت بی جے پی وزراء مسلم خواتین کے لیے آنسوبہارہے ہیں اورتین طلاق پرہمدردی کاراگ الاپاجارہاہے لیکن دوسری طرف بھارتیہ جنتا یوا مورچہ ایک ریاست کی خاتون وزیراعلیٰ کوکھلی دھمکی دے رہاہے ۔اس سے اس کادکھاوااورواضح ہوگیاہے ۔بی جے پی سرکارمیں شرپسندوں کے حوصلے اس قدربڑھ گئے ہیں کہ اس کے لیڈرکھلے عام خاتون وزیراعلیٰ تک کودھمکی دے رہے ہیں۔جب کہ دہلی اوریوپی سمیت ملک بھرمیں خواتین اب بھی غیرمحفوظ ہیں۔مورچہ کے لیڈریوگیش کے بیان کی جم کر مخالفت ہو رہی ہے ۔مودی سرکارکی جم کرکرکری ہوئی۔پارلیمنٹ میں بھی جم کر تنازعہ دیکھنے کوملا۔سماجوادی پارٹی کی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ نے تلخ انداز میں بدھ کو کہا کہ بی جے پی گائے کی توحفاظت کر رہی ہے، لیکن عورتوں کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے تعصب بڑھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لئے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ گایوں کی حفاظت کر سکتے ہیں جبکہ خواتین کوزیادتیوں کاسامنا کرناپڑ رہاہے۔ کوئی شخص اس طرح کی باتیں، خاص کر خواتین وزیراعلیٰ کے خلاف کیسے کہہ سکتا ہے وہ بھی تب جب خواتین غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔کیاآپ اس طرح خواتین کی حفاظت کریں گے؟ ۔بی جے پی کی روپا گنگولی نے کہا کہ وہ بھی ایک عورت ہیں اور انہیں پولیس اہلکاروں کے سامنے17 لوگوں نے پیٹاتھا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بھی ایک عورت ہیں اور انہیں اس کاجواب دیناچاہئے۔کانگریس اور ایس پی کے ساتھ ساتھ بائیں بازوکی جماعتوں نے بھی اس معاملے پر ترنمول کانگریس کی حمایت کی اوربیان کی مذمت کی۔غور طلب ہے کہ بی جے پی کے نوجوان شاخ کے ایک لیڈر نے مغربی بنگال میں ہنومان جینتی پر ایک ریلی میں نعرے لگارہے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کئے جانے کے بعد ایک مبینہ متنازعہ بیان دیاتھا۔انہوں نے بیان میں ممتا بنرجی کا سر کاٹ کر لانے والے کو 11 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیاتھا۔ اس سے پہلے، بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بیان کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون وزیراعلیٰ کے خلاف ایسا بیان دیناقابل اعتراض ہے۔


Share: